پرائیویٹ تعلیمی ادار وں پر مختلف قسم کے ٹیکسز ختم کئے جائیں،ادیب جاودانی

پرائیویٹ تعلیمی ادار وں پر مختلف قسم کے ٹیکسز ختم کئے جائیں،ادیب جاودانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی ، سیکرٹری جنرل امجد علی، سینئر نائب صدورخالد محمود، عبدالکریم، علی رضا اور پنجاب تنظیم کے صدرچوہدری واحد احمد نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں ان اداروں کی وجہ سے ہی خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت نے ان اداروں پر 23 قسم کے ٹیکسز عائد کر رکھے ہیں جن کی بناء پر آئے روز پرائیویٹ سکول بند ہو رہے ہیں۔ادیب جاودانی نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ پنجاب حکومت نجی سکولوں کی فیسوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر رہی ہے۔ جس کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ادیب جاودانی نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی ، خادم پنجاب کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف ایک نیا قانون بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی سے ایک بل پاس کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ لاہور میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے نئی بننے والی کمیٹیوں کو ختم کرکے پرانی کمیٹیاں بحال کردیں