جی سی یونیورسٹی میں ایپکا یونٹ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جی سی یونیورسٹی میں ایپکا یونٹ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایپکا یونٹ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، وائس چانسلر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا،یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایپکا کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات کے حق میں ساڑھے گیارہ بجے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین مطالبات حق میں نعرے بازی کرتے رہے ، بعدمیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جس میں مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ ہم نے رجسٹرار کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ مطالبات کو حل کرنے کے لئے فوری طور پرکمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور ملازمین کے مسائل کو بلاتاخبر حل کیا جائے۔

جس پر ایپکا جی سی یونیورسٹی لاہور کی ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حل کی یقینی دہانی کروانے پر مذاکراتی ٹیم اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ اپنا پُر امن احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...