ورچوئل یونیورسٹی کے سکالر شپ حاصل کرنیوالے778 طلبہ کی لسٹ جاری

ورچوئل یونیورسٹی کے سکالر شپ حاصل کرنیوالے778 طلبہ کی لسٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے مالی معاونت اور میرٹ کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے778 طلبہ کی لسٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان بھر سے 358 خوش نصیب طلبہ نے میرٹ سکالر شپ جبکہ420 طلبہ میں مالی معاونت و ظائف تقسیم کیے گیے۔ طلبا ء میں سکالر شپ کے لئے کل 9.8 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.vu.edu.pk پر موجود ہے۔