پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں محفل میلا ؐ،سلمان رفیق کی شرکت

پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں محفل میلا ؐ،سلمان رفیق کی شرکت

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (PIMH ) میں گزشتہ روز محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی ۔اس بابرکت محفل میں مینٹل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی کے علاوہ ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز اور مریضوں نے شرکت کی۔بحریہ ٹاؤن کی جامعہ مسجد کے خطیب مولانا مفتی احمد علی نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ ﷺپر روشنی ڈالی۔ خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کے مسائل کا حل اور کامیابی نبی آخرالزمان ﷺ کی سیرت طیبہﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضروت مندوں ، ناداروں ا ور مریضوں کی خدمت اسلامی تعلیمات کی اصل روح ہے۔

مشیرصحت نے کہاکہ ہمیں اپنے ا ندر ر وشنی پید ا کرنے کے لئے اﷲاور اس کے نبی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کرنا چاہیے تا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں راست بازی او رایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت پید ا ہو سکے او رہمارا معاشرہ ایک فلاحی معاشرہ بن سکے ۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے مکینوں نے تلاوت قرآن پاک ، حمد و نعت پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو گرما دیا اور انکی خوش الحانی کو شرکاء محفل نے خوب سراہا۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی او رمریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4