تحریک طلبہ اسلام کا اجلاس، فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم

تحریک طلبہ اسلام کا اجلاس، فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم

لاہور( پ ر) اسلام و نظریہ پاکستان کی محافظ طلبہ تنظیم ’’ تحریک طلبہ اسلام) کے عہدیداروں کا اجلاس احرار م رکز ختم نبوت نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ڈپٹی کنوینئر چودھری ثاقب افتخار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صفوان یوسف، اسد جہانگیر، عدنان ظہیر، حافظ عثمان، حافظ محمد علی، فیصل جہانگیر، قاری شہزاد رسول و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔ اجلاس میں طلباء کے بڑھتے ہوئے مسائل و مشکلات اور فیسوں کے اضافے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور تعلیمی اداروں میں اسلامی نظریہ کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لئے تجدید عہد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4