سیاست میں فراڈ کرنیوالوں کو عوام نے دوبارہ پذیرائی نہیں دی ،خرم روحیل

سیاست میں فراڈ کرنیوالوں کو عوام نے دوبارہ پذیرائی نہیں دی ،خرم روحیل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم روحیل اصغر نے کہاہے کہ سیاست میں فراڈ ، جھوٹ ، اور دھوکہ دہی کرنے والوں کو عوام نے کبھی دوبارہ پذیرائی نہیں دی ۔ شکست ان کا ہمیشہ کے لیے مقدر بن جاتی ہے کیونکہ عوام اب سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں عوامی مفادات اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے والوں کو وہ بخوبی جانتے بھی ہیں اور سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنج بازاریونین کونسل 48مغل پورہ میں سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔خرم روحیل اصغر نے کہا کہ سیاست کو خدمت کا درجہ دینے والے عوام کے دل میں گھر کر جاتے ہیں ۔یہی ان کی کامیابی و کامرانی کا راز ہے ۔ خدمت خلق میرے آباؤاجداد کا منشور رہا ہے ۔ عوام کے لیے میری محبت اور خدمت میرے بزرگوں کے مشن کی تکمیل اور سوچ کا تسلسل ہے۔ ہم نے ہمیشہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم آپ میں سے ہیں ، آپ کے مسائل اور دُکھ سُکھ کو سمجھتے ہیں

، یہی وجہ ہے کہ ہم ہمہ وقت آپ کے دُکھ بانٹنے اور آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں مصروف ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی سیٹ اپ مکمل ہونے کے بعد خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

جس میں عوام کو نچلی سطح تک انصاف کی فراہمی اور ریلیف کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4