راغب حسین نعیمی8روزہ ’’تبلیغ دروہ‘‘پر امریکہ پہنچ گئے

راغب حسین نعیمی8روزہ ’’تبلیغ دروہ‘‘پر امریکہ پہنچ گئے

لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی8روزہ ’’تبلیغ دروہ‘‘پر امریکہ پہنچ گئے۔ترجمان جامعہ نعیمیہ حافظ محمد سلیم نعیمی کے مطابق ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی جہاں 15جنوری سے 19جنوری تک مختلف مذہبی،سیاسی اورثقافتی تقریبات سے خطاب کریں گے وہیں 16جنوری کوبرکت القرآن سنٹرٹیکساس (امریکہ )میں عالمی تصوف کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شریک ہونگے۔

جنوری کو بعد نماز عصر پلانور ٹیکساس ،18جنوری بروز سوموار کو بعد نماز مغرب ارونگ ٹیکساس اور 19 جنوری کو ارونگ ٹیکساس میں ہی مختلف تقریبات میں اظہار خیال فرمائیں گے۔علاوہ ازیں دورہ امریکہ میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی خصوصی دعوت پر مقامی و پاکستانی کمیونٹیز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4