بد اخلاقی کے 8ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت16جنوری تک ملتوی

بد اخلاقی کے 8ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت16جنوری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی نے بداخلاقی بداخلاقی کے الزام میں گرفتار 8ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود گزشتہ روزبھی مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت کے روبرو ملزم بلال وغیرہ کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ان کے خلاف اجتماعی بداخلاقی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ڈی این اے رپورٹ میچ نہیں کی ، متاثرہ طالبہ نے براہ راست اپنے بیان میں انہیں نامزد نہیں کیا مگر اس کے باوجود تھانہ ریس کورس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4