عمران خان کافلسفہ سیاست ملک وقوم کیلئے راہ نجات ہے،عنایت اللہ اعوان

عمران خان کافلسفہ سیاست ملک وقوم کیلئے راہ نجات ہے،عنایت اللہ اعوان

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اللہ اعوان نے کہا کہ دبنگ عمران خان کافلسفہ سیاست ملک وقوم کیلئے راہ نجات ہے۔ان کے سواکوئی سیاستدان ملک دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہیں کرتا۔ نوازشریف کادل آج بھی اپنے اتحادی آصف زرداری جبکہ عمران خان کادل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میاں نوازشریف اپنے اتحادی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ تھرپارکرکادورہ کریں جس طرح وہ ماضی میں وہاں غمزدہ خاندانوں کی محرومیوں کانظارہ کرنے کیلئے گئے تھے ۔پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت عمران خان سے بہترکوئی نہیں کرسکتا۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی عنایت اللہ اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کاوجود پی ٹی آئی کی اصولی اورجمہوری سیاسی جدوجہد کامرہون منت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کوطاقت دی ۔انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب عمران خان مزدوروں،کسانوں اورناداروں کوصنعتکار حکمران خاندان کے استحصال سے بچانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔پاکستان کی مزدور ،محنت کش اورکسان برادری کے حقوق کی حفاظت اوران کی اقتدارمیں شراکت کے سلسلہ میں ہمارے قائد عمران خان کاویژن نویدانقلاب ہے ۔قائداعظم ؒ کے بعدقائد انقلاب عمران خان نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے سنجیدہ جدوجہد کی اورمنتشرعوام کومتحد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت کے سواکسی سیاستدان نے اپنا قومی کردارادا نہیں کیا ۔آج وہ لوگ پی ٹی آئی کی قیادت کو جمہوریت کادرس دے رہے ہیں جوکل تک فوجی آمر ضیاء الحق میں گودمیں بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویزی آمریت سے نجات کاکریڈٹ عمران خان کی سیاسی بصیرت کوجاتا ہے۔مادر وطن پاکستان کی سا لمیت اورجمہوریت کی بقاء کیلئے پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4