فیروزوالہ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

فیروزوالہ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان)تحصیل فیروز والہ کے پانچ ریٹرننگ افسران چوہدری محمد نعیم، احسن عنایت سندھو، اور چوہدری عبدالشکور نے 17یونین کونسلوں کے چےئر مینوں ، وائس چےئر مین اور 2میونسپل کمیٹیوں کوٹ عبدالمالک اور فیروز والا کونسلروں سے حلف اٹھانے کی تقریبات میں حلف لیا گیا اس موقع پر ریٹرننگ افسروں نے یونین کونسل فیض پور کے چےئر مین ملک ظہیر احمد ، وائس چےئر مین چوہدری غلام حسین ٹوری ، یونین کونسل رانا بھٹی کے چےئر مین ملک نوید احمد چوہان، یونین کونسل مومن پورہ کے چےئر مین اعجاز احمد بھٹی یونین کونسل لبانوالہ کے چےئرمین یار گل خاں، یونین کونسل موراں والا کے چےئر مین ملک ذوالفقار کھوکھر ،یونین کونسلر نظام پورہ چوہدری شہباز احمد ، وانڈالہ دیال شاہ یونین کونسل کے چےئر مین آصف اقبال وائس چےئر مین وقار احمد خاں ، میونسپل کمیٹی فیروز والہ کے کونسلر میاں مشتاق احمد ، حاجی ظفر احمد مظفر، متین احمد بھلہ ،کے علاوہ دیگر کونسلر زسے حلف لیا۔

، کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے باؤ رحمت علی ، عبدالحمید رحمانی اور دیگر کونسلروں نے شرکت کی علاوازیں 17یونین کونسلوں کے 102کونسلروں نے بھی حلف اٹھایا ۔ریٹرننگ افسران چوہدری محمد نعیم اور احسن عنایت سندھو نے حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چےئر مین اور وائس چےئر مین کے علاوہ کونسلروں کو چاہئے کہ وہ اپنے فرائض منسفانہ طور پر ادا کریں تا کہ عوام کو نچلی سطح تک ریف مل سکے ۔موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام لا کر عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے تہیہ کر رکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4