امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے،علامہ نصیر قادری

امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے،علامہ نصیر قادری
 امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے،علامہ نصیر قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان)تحریک ختم نبوت کے مرکزی بانی الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمدقادری نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ہی موجودہ بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اور ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

مسلم ممالکوں کے حکمرانوں نے آپ بھی ہوش نہ کیا تو بات بہت دور نکل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصار کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکے ۔ اور نہ ہی ان سے کوئی رحم کی امید رکھنی چاہئے ۔ آج بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ صاحبزادہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ناکام بنانے کیلئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔