نشے میں جہاز اڑانے کا الزام ‘پائلٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نشے میں جہاز اڑانے کا الزام ‘پائلٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شراب کے نشے میں جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20جنوری تک توسیع کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے ملزم عصمت محمود کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسرنے طیارے کے بلیک بکس میں محفوظ پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔ملزم کے وکیل نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے تھانہ شمالی چھاونی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ملزم عصمت محمود کے خلاف سو صفحات پر مشتمل حتمی چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے،حتمی چالان میں پائلٹ عصمت محمود کو گنہگار قرار دیا گیاہے ،حتمی چالان میں 25گواہان رکھے گئے ہیں، چالان کے ہمراہ شراب نوشی کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...