خاتون محتسب یاسمین عباسی کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے پراظہار ناراضی

خاتون محتسب یاسمین عباسی کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے پراظہار ناراضی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالتی حکم کے باوجود خاتون محتسب یاسمین عباسی کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری قانون اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے اگر عدالتی احکامات نہیں ماننے تو عدالتوں کو تالے لگا دیتے ہیں۔عدالت نے سلیم بیگ ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر خاتون محتسب کو متعدد بار طلب کیا ،ان کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔کیس کی مزید سماعت 20 جنوری کو ہوگی ۔

مزید : علاقائی