ضمانتوں کے بعد لاپتہ ہونے والے 400 ملزم اشتہاری قرار
لاہور(نامہ نگار)منشیات کیسوں کی سماعت کرنے والی 12عدالتوں نے ضمانتوں کے بعد لاپتہ ہونے والے 400 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر کیس داخل دفتر کر دیئے ہیں۔عدالتی حکم پر ملزمان کی ضمانت دینے والے ضامنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ سیشن کورٹ میں منشیات کے مقدمات کی بارہ ایڈیشنل سیشن جج سماعت کر رہے ہیں۔ عدالتوں سے معمولی منشیات کے کیسوں میں ملوث 400 ملزمان ضمانیں کروانے کے بعد غائب ہو چکے ہیں۔اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت کے باوجودملزمان کے پیش نہ ہونے پرانہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ جبکہ عدالت نے ضامنوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ان کے ضمانت نامے ضبط کرنے کا حکم دیاہے۔