عدالتی آداب کے منافی تھانیدار کی بے عزتی پرایڈووکیٹ کو شوکاز نوٹس

عدالتی آداب کے منافی تھانیدار کی بے عزتی پرایڈووکیٹ کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مجرم کی عدم گرفتاری کو تھانیدار کی حرامزدگی قرار دینے اور اس کی بھری عدالت میں ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر میاں محمد اسلم کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت میں موجود متعلقہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر سرور کی طرف اشارہ کرکے میاں اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ساری حرامزدگی اس کی ہے ،یہ مجرم پارٹی سے ملا ہوا ہے ،اسی ایف آئی آر کی تفتیش میں بددیانتی کا مظاہرہ کرنے پر یہ نوکری سے برطرف بھی ہوگیا تھا ،اب پھر اسی تھانے میں آکر تعینات ہوگیا ہے ، یہ تھانیدار مجرم کے بھائی کی گاڑی میں لاہورآیا ہے ،میاں اسلم نے تھانیدار کو براہ راست مخاطب کرکے اسے ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس کا عدالت نے سخت نوٹس لیا اور اسے عدالتی کارروائی میں مداخلت ،عدالتی آداب کے منافی اقدام اور بادی النظر میں توہین عدالت قرار دیتے ہوئے میاں اسلم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

مزید : علاقائی