سابق ایس پی کی درخواست ضمانت ، نیب کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

سابق ایس پی کی درخواست ضمانت ، نیب کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورر ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے کے مقدمے میں محکمہ پولیس کے سابق ایس پی کی درخواست ضمانت پر نیب کے تفتیشی افسر کو 28جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق ایس پی محمد آزاد کاہٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف نیب نے جھوٹی شکایات پر 25 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنانے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے جن شکایات پر کارروائی کی ہے، ان پر پہلے ہی محکمہ اینٹی کرپشن نے 8مرتبہ انکوائری کرکے ان شکایات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے چکا ہے ، انہوں نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف مقدمہ بازی کے پیچھے ایک ٹریول ایجنٹ ملک بشیر کا ہاتھ ہے جس نے درخواست گزار کے بیٹے کو باہر بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے لئے تھے مگر درخواست گزار نے جعلی کاغذات پر اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے سے انکار کر دیا ،ملک بشیر نے رقم واپس نہیں بلکہ مختلف محکموں میں اس کے خلاف جھوٹی درخواستیں دینا شروع کر دیں، انہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو 28جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -