انتخابی مہم کے دوران زندہ جانوروں کی نمائش روکنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب

انتخابی مہم کے دوران زندہ جانوروں کی نمائش روکنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی مہم کے دوران شیر ، چیتوں ، جنگلی بلیوں ،زندہ جانوروں اور پرندوں کی نمائش روکنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو روبرو درخواست گزار فریال گوہر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے برعکس انتخابی مہم کے دوران امیدواروں نے شیروں اور چیتوں کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور ان کی نمائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی بجائے انتخابی مہم کا حصہ بنانا جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وائلڈ لائف کے افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔جس پر عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...