حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کیخلاف درخواست ،سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کیخلاف درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت حکومتی اور نجی ادارے قانونی مشیر رکھنے کے پابند ہیں۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے سرکاری افسر نے عدالت کو بتایا کہ 8 ہزار 444 نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جس کی وجہ سے انہیں شوکاز نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : علاقائی


loading...