ساندہ پولیس مقابلے کے 4مجرموں کو25،25سال قید، 45، 45ہزارروپے جرمانے کی سزا

ساندہ پولیس مقابلے کے 4مجرموں کو25،25سال قید، 45، 45ہزارروپے جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ساندہ پولیس مقابلے کے 4مجرموں کو25،25سال قید اور اور 45، 45ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال کی عدالت میں ساندہ پولیس نے مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے جرم میں 9 ملزمان رئیس احمد، عبدالغفور، شکیل احمد، محمد قاسم، محمد انور، بابرفاروق، خالد حْسین ،ذوالفقار اور فریاد علی کے خلاف چالان پیش کیا۔ فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور 4مجرموں رئیس احمد، شکیل احمد، عبدالغفوراور محمد قاسم کو 25،25سال اور 3ماہ قید جبکہ 45،45ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے 5ملزمان محمد انور، بابرفاروق، خالد حْسین، محمدذوالفقار اور فریاد علی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔ ملزمان نے ساندہ روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے پر روکنے پر فائرنگ کی جہاں پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر چالان پیش کررکھا تھا۔

مزید : علاقائی