چیئرمین وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل جاوید اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس

چیئرمین وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل جاوید اقبال کی تعیناتی کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل جاوید اقبال کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار عبدالقدوس مغل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل قانون کے تحت مقرر کئے گئے تعلیمی معیار اور اہلیت کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جاوید اقبال کو سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس اس عہدے پر تعینات کیا،انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ کم تجربہ کار اور میرٹ کے برعکس تعیناتی قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جاوید اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی