افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ،کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کا بیٹا 8ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ،کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کا بیٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی ) پاک افغان سرحد پر افغانستان کے علاقے نا زیان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کے بیٹے سمیت 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدپر واقع افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ کیا جس میں دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔یہ ڈرون حملہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کیا گیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف ڈرون حملوں میں کامیابی سے کئی بڑے آپریشن مکمل کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -