ٹاسک فورس کا چھاپہ، ماربل فیکٹری میں گیس چوری پکڑ لی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سوئی گیس کمپنی کے قائم مقام جی ایم عمران الطاف ساہی کی خفیہ اطلاع پر ٹاسک فورس نے گجر پورہ کے علاقہ میں ایک ماربل کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سپلائی لائن سے ڈائریکٹ گیس چوری کرتے ہوئے پکڑ کر مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ میں درخواست دے دی ۔ ٹاسک فورس کے چودھری شرافت علی کے مطابق ٹاسک فورس کے ممبران عمر طارق، زاہد علی اور ویلڈر صابر علی کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا تو ماربل فیکٹری کے گیٹ پر گھریلو میٹر لگا ہوا تھا اور گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال کے ساتھ ساتھ پائپ لائن سے ڈائریکٹ بھی گیس چوری کی جا رہی تھی۔