سعودی حکومت کی مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سعودی حکومت کی مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبویؐ کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔ العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق سعودی وزارت خزانہ بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں اسے مسجد نبویؐ شریف کے لئے نئے توسیعی منصوبوں پر کام شروع کرنے سے رکنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبویؐ کے توسیعی پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ بن لادن گروپ کو مسجد نبویؐ کی توسیع جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...