آئی ایم ایف کے پروگرام سے رواں برس چھٹکارا مل جائے گا:اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کے پروگرام سے رواں برس چھٹکارا مل جائے گا:اسحاق ڈار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم پرعزم ہیں کہ پاکستانی سر زمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔وزیر خزانہ نے رواں سال آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنے کی خوشخبری بھی سنائی۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اور نیب کو تاجروں اور سٹاک ایکس چینج سے متعلق کارروائی ایس ای سی پی سے مل کر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

مزید : علاقائی