اربوں کی اراضی سکینڈل ،ملزم حماد ارشد جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے

اربوں کی اراضی سکینڈل ،ملزم حماد ارشد جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کو12روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیاہے جبکہ عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ملزم حماد ارشد کو نیب کے تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے 13ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر 17ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لئے فریقین کے وکلاء میں بحث جاری ہے۔ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے گھر سے کھانا اور کتابیں منگوانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے ملزم حماد ارشد کو12روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا جبکہ ملزم کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانیکی اجازت دیدی۔
اراضی سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -