پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبے بھر کے تعلیمی بورڈوں نے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ تعلیمی بورڈوں کی بورڈز کمیٹی کے چیئرمین محمد نصراللہ ورک نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ تعلیمی بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ کا سنگل فیس کے ساتھ 12 فروری تک داخلہ بھجوایا جا سکے گا اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ 26فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ 10 مارچ تک داخل بھجوائے جا سکیں گے۔ نصراللہ ورک نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لئے تعلیمی بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈوں میں الگ سے استقبالیہ کاؤنٹر بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ طلباء و طالبات آن لائن نیٹ کے ذریعے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں اور کسی بھی قریبی حبیب بینک میں داخل جمع کروا سکتے ہیں۔
داخلے

مزید :

صفحہ آخر -