پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا ،اسٹیٹس کونے کامیاب نہ ہونے دیا :عمران خان

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا ،اسٹیٹس کونے کامیاب نہ ہونے دیا :عمران خان

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے، اقتدار میں آکر میٹرو نہیں عوامی بہتری کے منصوبے بنائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تبدیلی کے باوجود ڈسپلن نہ بدلنے کا شکوہ پھر دہرا دیا ، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی، حکمران قرضے لیکر بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اقتدار میں آ کر میٹرو نہیں چشمہ رائٹ کینال جیسے منصوبے بنائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے خیبر پختونخوا میں رشتہ داروں کو ٹکٹوں کے اجراء پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...