کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے ؟،صحافی،یہ فٹبال نہیں، سفارتی معاملات ہیں،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے ؟،صحافی،یہ فٹبال نہیں، سفارتی معاملات ...

نئی دہلی (اے این این)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے نئی دہلی میں میڈیابریفنگ کے دوران ایک صحافی کے اس سوال پر کہ کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے ؟برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ فٹبال نہیں، سفارتی معاملات ہیں ۔پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے سلسلے میں پاکستانی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول