آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکا دورہ ،عالمی معیار کی دفاعی پیداوار کی تعریف

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکا دورہ ،عالمی معیار کی دفاعی پیداوار کی ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل ضروریات کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور سیکیورٹی گاڑیوں سمیت پروٹیکٹرز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ آرمی چیف کو الخالد ٹینک،اے پی سیزکی تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، جنرل راحیل شریف نے عضب سمیت فیلڈفارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔

مزید : صفحہ اول