تربت ٗ ایف سی اورحساس اداروں کی کارروائی ٗ3دہشت گرد ہلاک

تربت ٗ ایف سی اورحساس اداروں کی کارروائی ٗ3دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت( اے این این )تربت کے علاقے سومی میں ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3افراد ہلاک ہو گئے ۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے سومی میں کالعدم تنظیم کے شر پسندوں کی موجودگی پر کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 شرپسند ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونیوالوں کے قبضہ سے ایس ایم جیز ، پسٹل اور دستی برآمد ہوئے ہیں جبکہ مارے جانے والے ایف ڈبیلو او حملوں اور سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -