جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر ،جا معہ ترتیل القرآن کے مہتمم مولانا قاری ثناء اللہ انتقال کر گئے

جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر ،جا معہ ترتیل القرآن کے مہتمم مولانا قاری ثناء ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر اور جامعہ تر تیل القرآن کے مہتمم مو لا نا قاری ثناء اللہ جمعرات کو ڈاکٹر ہسپتال لاہورمیں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون، ان کی عمر 42سال تھی اور چند دنوں سے علیل تھے ،مر حوم نے سوگواروں میں بیوہ ،ایک بیٹی اور چار بیٹے چھوڑے ہیں۔ان کی وفات کی خبر سنتے ہی جے یو آئی کے کار کن ، مدرسین اور مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء جامعہ تر تیل القرآن میں جمع ہوگئے اور رات ساڑھ آٹھ بجے لٹن روڈ جناز گاہ میں نمازجنازہ کے بعدانہیں سپردخاک کردیا گیا۔ قاری ثناء اللہ مر حوم مقامی کالج میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی بھی کر رہے تھے ،انہوں نے دو مرتبہ صوبائی جماعت کا الیکشن بھی لڑا مر حوم کی عمر 42سال تھی ۔جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الرحمن نے قاری ثناء اللہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم کی جماعتی اور تدریسی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی ا نہوں نے مر حوم کے خاندان اور ورثاکے لئے صبر اور مر حوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے ناظم عمومی مو لا نا عبد الغفور حیدری نے بھی گہرے ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم بے پنا ہ خوبیوں کے مالک تھے ۔مو لا نا محمد امجد خان نے بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم نے ساری زندگی قر آن مجید کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی ،انہوں نے کہا ہے کہ مر حوم کی دین اسلام کی اشاعت اور وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کے لئے خد مات ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی ۔جے یو آئی کے دیگر راہنماؤں مو لا نا محمد یوسف ،حافظ حسین احمد ،مو لا نا عتیق الرحمن ،مو لا نا رشید احمدلدھیانوی ،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،مو لا نا مفتی مظہر اسعدی ،مو لا نا محب النبی،مو لا نا محمود میاں ،مولانا سیف الدین سیف ،مو لا نا رشید میاں،حا فظ اشرف گجر،بلال احمد میر ،مو لا نا عبد الماجد حقانی ،مو لا نا نعیم الدین ،قاری امجد سعید ،محمد افضل خان ،حافظ اطہر عزیز،حافظ عبد الودود شاہد،قاری نذیر احمد ،مفتی سیف اللہ ،جمال عبد الناصر ،قاری عبد الغفار،حا فظ عبد الواجد ،حا فظ غضنفرعزیز ، قاری طیب ،حا فظ محمو د اشرف اور دیگر نے بھی مو لا نا قاری ثناء اللہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم کی وفات سے جمعیت ایک مخلص اور نظریاتی راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...