رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا،پرویز الٰہی

رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا،پرویز الٰہی
رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ شہبازشریف کے منہ سے 8 سال بعد تو یہ سچ نکلا کہ لاہور رنگ روڈ کی تعمیر پرویزالٰہی کا منصوبہ تھا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کے اس بیان کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کو پرویزالٰہی حکومت نے دیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور کامران کیانی کے خلاف اتنی دیر یعنی 8سال کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ جہاں تک بنی تھی اس سے آگے اس منصوبہ میں توسیع کا کام شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ شریف برادران کی اپنی زمینیں اس کی زد میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں وزیراعلیٰ کے سر یا انگلی ہلانے سے فیصلے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی میں خود ٹھیکے وغیرہ دیتا تھا بلکہ مجھے تو ٹھیکہ داروں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا تھا اور یہ تمام کام شفاف نظام کے تحت کیا جاتا تھا اسی طرح رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو جانتا ہو، یہی وجہ ہے کہ میری حکومت نے 55ہزار کلومیٹر سڑکیں، رنگ روڈ، انڈر پاس بنائے لیکن مجھے ٹھیکیداروں کا پتہ نہیں تھا، بلکہ ایک شفاف سسٹم کے تحت ٹھیکے دیتے ہوئے دیکھا جاتا تھا کہ کرپشن یا کوئی سرکاری ملازم اس میں ملوث نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -