ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 83 کروڑ 78 لاکھ 62 ہزار روپے کی منظوری

ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 83 کروڑ 78 لاکھ 62 ہزار روپے کی منظوری

 لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے24 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر83کروڑ 78 لاکھ 62ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت گزشتہ روز چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے24 ویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو سٹی کے ماسٹر پلان کی ڈویلپمنٹ(پی سی II) کیلئے 3 کروڑ58 لاکھ روپے، سٹامپ پیپرز کی آٹو میشن (ای سٹیمپنگ) (ترمیمی)کیلئے 34 کروڑ20 لاکھ 62 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں عوامی شمولیت اور شہریوں کو گڈ گورننس کی بہتری کے ضمن میں بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے منصوبے (پی سی II)(ترمیمی)کیلئے 46 کروڑ روپے شامل ہیں۔

منظوری

مزید : صفحہ آخر