تیز رفتار کار نے 30 سالہ نا معلوم شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

تیز رفتار کار نے 30 سالہ نا معلوم شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

لاہور(وقائع نگار) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں واقع شوکت خانم ہسپتال کے سا منے تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر 30 سالہ نا معلوم شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا، موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ،پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے کارروائی کا آ غاز کر دیا۔بتا یا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے دو سری جا نب سے پیدل آ نے والے نا معلوم شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔

پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...