شمالی چھاؤنی، معمولی جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم اورفائرنگ، نوجوان زخمی

شمالی چھاؤنی، معمولی جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم اورفائرنگ، نوجوان زخمی

لاہور(وقائع نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم اورفائرنگ کے نتیجے میں 24سالہ نوجوان زخمی ہو گیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے جوڑے پل کے قریب دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔جھگڑے کے دوران قیصر نامی شخص اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے اچانک فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر زاہد نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی