مصری شاہ، مشتاق عرف سوہنا ڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

مصری شاہ، مشتاق عرف سوہنا ڈکیت گینگ کاسرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او مصری شاہ شبیر اعوان نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں سمیت صبح سویرے آڑھتیوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے سرغنہ سمیت دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایچ او کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈکیتی اور راہزنی اور بالخصوص آڑھتیوں سے صبح سویرے منڈیوں میں جاتے ہوئے لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو سخت اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔ اس میں مصری شاہ کے ایس ایچ او شبیر اعوان اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے آڑھتیوں کو لوٹنے والے مشتاق عرف سوہنا ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان نے درجنوں وارداتوں کاانکشاف کیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں ان سے 7وارداتوں کے مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او شبیر اعوان کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان سے اب تک تفتیش کے دوران 50ہزار روپے نقدی ،اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے مزید ریکوری کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی