نواں کوٹ ، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجون شدید زخمی

نواں کوٹ ، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجون شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں اسحا ق کا لو نی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجون شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ نواں کوٹ اسحا ق کا لو نی میں20سالہ عدیل اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -