17سا لہ طالب علم پر وحشیا نہ تشدد، 20 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

17سا لہ طالب علم پر وحشیا نہ تشدد، 20 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(وقائع نگار)مغل پورہ کے علاقہ میں حساس ادارے کے افسرکے بھتیجے سکینڈ ائیر کے 17سا لہ طالب علم پر ہو نے والے وحشیا نہ تشدد کا مقد مہ پو لیس نے 20 سے زائد ملزمان کے خلاف درج کر تے ہوئے ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دئے، تاہم انویسٹی گیشن پو لیس ملزمان کو گر فتار نہ کر سکی ۔بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ روز جی ٹی روڈ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں کر نل (ر) سلمان کا بھتیجا حسن نواز دکانوں کا کرایہ لینے کے لئے گیا تھا کہ درجنوں ملزمان نے اسے تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا اور اغوا کر نے کوشش کی۔ پو لیس کے آ نے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔ پو لیس نے عمیر، جمیل وغیرہ سمیت نا معلو م 20سے زائد افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے تاہم پو لیس ملزمان کو گر فتار نہ کر سکی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...