پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی،دوافرادگرفتار

پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی،دوافرادگرفتار

لاہور(وقائع نگار) اچھرہ پولیس نے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو پتنگ سازوں کو گرفتار کر کے 30 ہزار سے زائد پتنگیں، ڈور اور خام مال برآمد کر لیا۔اچھرہ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پیر غازی روڑ پر ایک کارخانے میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان پتنگیں تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار سے زائد پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور خام مال قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے قاسم اور اسد نامی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پتنگیں تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...