چھانگامانگا ، فائر لگنے سے جاں بحق محمد حسین کے والدین نے ملزمان کو معاف کردیا

چھانگامانگا ، فائر لگنے سے جاں بحق محمد حسین کے والدین نے ملزمان کو معاف ...

چھانگامانگا (نامہ نگار) چھانگامانگا میں چند یوم قبل جنگل میں اچانک فائر لگ جانے سے جاں بحق ہونے والے محمد حسین کے والدین نے ملزمان کو معاف کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل چھانگامانگا جنگل میں شکار کھیلتے ہوئے ساتھی کی فائرنگ سے محمد حسین جاں بحق ہوگیا تھا ۔ تھانہ چھانگامانگا میں اس کے ورثا نے چھ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی تھی جبکہ یوسی 66رحمانپورہ چھانگامانگا کے چیئرمین حاجی رانا مشتاق احمد خاں اور وائس چیئرمین ملک پرویز احمد رضا کی ذاتی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان جامع مسجد حنفیہ رضویہ میں صلح ہوگئی اور ورثاء نے ملزمان کومعاف کردیا ۔معززین دیہہ نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اس اقدام کو سراہاہے۔

مزید : علاقائی


loading...