شیخوپورہ:ڈاکو گن پوائنٹ پر متعدد شہریوں کو لوٹ کرفرار ہوگئے
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپور شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری دو کاروں، موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے، فیصل آباد روڈ مانانوالہ کے نزدیک سمندری کے رہائشی جاوید احمد کو کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس کی کار نمبر 4030ایل ای ، ہزاروں روپے نقدی، اے ٹی ایم کارڈز، موبائل فونزاور گاڑی کے کاغذ چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی روڈ فیروزوٹواں کے قریب نامعلوم چور احمد یار کی کار نمبر 5662 لے اڑے، سرگودھا روڈ نرسری کے قریب دو ڈاکوؤں نے محمد عمران سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے لئے اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فرار ہوگئے، مقامی محلہ کھوکھر ٹاؤن گلی نمبر 3میں نامعلوم چور جمیل احمد کے گھر سے 28ہزار روپے نقدی، زیورات اور دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے، رچنا ٹاؤن فیروزوالہ میں نامعلوم چور سمیع اللہ کی موٹر سائیکل نمبری 2226ایل ای پی لے کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ پرانا شہر میں نامعلوم چور ایک خاتون رخسانہ کوثر کے گھر کے باہر سے گھر آئے مہمان کی موٹر سائیکل نمبر3983ایل ای زیڈ چوری کرکے لے گئے، صدر فاروق آباد کے علاقہ چک وحی میں دو ڈاکو شہریار سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔