یو کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے ڈنر کا اہتمام

یو کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یو کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان کی جانب سے گذشتہ روز کاروباری افراد کے لئے بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں اس سال پاکستان بھر میں برٹش بزنس سنٹرز کے قیام پرروشنی ڈالی گئی ۔ مس ملاہت اعوان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ نئے قائم ہونے والے برٹش بزنس سینٹر کی چیف ایگزیکٹو ہوں گی۔ مسز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے وضاحت سے بتایا کہ برٹش بزنس سینٹرزبرطانوی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان اور برطانیہ میں کاروبار کے نئے مواقعے فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ یاد رہے کہ یو کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ (UKTI) برطانیہ کی کمپنیوں کو عالمی معیشت میں کامیاب ہونے میں مدد کرتی ہے۔ ہم غیر ملکی کمپنیوں کو برطانیہ کی متحرک معیشت کے لئے ان کے اعلی معیار کی سرمایہ کاری لانے میں مدد کرتے ہیں۔

یو کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ

مزید : علاقائی