قصور: پولیس کا چھاپہ ،جاوید عرف کوڈ و ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت2 ارکان گرفتار

قصور: پولیس کا چھاپہ ،جاوید عرف کوڈ و ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت2 ارکان گرفتار

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ اے ڈویژن پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب جاویدعرف کوڈو ڈکیت گینگ کے 2ارکان سرغنہ جاوید عرف کوڈو اور شان عرف شانی کو گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ ناجائز2 عددپسٹل اور مال مسروقہ نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے،2 موٹرسائیکل ،4عددموبائل فون کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جاوید عرف کوڈو نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت شہر قصور میں سٹریٹ کرائم /راہزنی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل ،نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پر فائر مارنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔ ملزمان نے شہر قصور میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او اے ڈویژن ملک طارق محمود کی زیر نگرانی جاوید عرف کوڈو گینگ کو گرفتار کر کے ما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمدکیا ہے ۔یاد رہے ملزمان کا ایک ساتھی عثمان جاوید عرف عثمانی عرصہ قریب ایک ماہ قبل قبرستان کوٹ غلام محمد کے قریب اپنے انہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا ہے دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ عرصہ قریب دو ماہ قبل ملزمان نے شاہ عنائت کالونی میں حاجی شوکت علی سے واردات کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت کرنے پر فائر مار کر زخمی کردیا اسی طرح عرصہ قریب چار ماہ قبل ملزمان نے کھارہ روڈ سے محمد انور کی دکان سے نقدی 178000/-روپے چھیننے کی واردات کی اسی طرح عرصہ قریب تین ماہ قبل ملزمان نے کالی پل کے قریب سے موٹرسائیکل سوار محمد رمضان اور اسکی بیوی سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی اسی طرح عرصہ قریب چار ماہ قبل ملزمان نے میلاد گیٹ کے قریب بوتیک کی دکان سے نقدی 25ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون چھیننے کی واردات کی ملزمان نے اس طرح کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی