دبئی میں بد اخلاقی کا نشانہ بننے والے شہری کا مقدمہ درج نہ ہو سکا
لا ہور (خبر نگا ) فیس بک پر دوستی کر کے د بئی ملازمت کا جھانشہ دے کر بداخلا قی کا نشانہ بنے والے نوجو ان کا تا حا ل مقد مہ در ج نہ ہو سکا۔ نوجوان دبئی پہنچا تو اسے اوباش نے بد اخلا قی کا نشانہ بنا دیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم رانا قیصر ندیم کی لاہور کے رہائشی بیس سالہ زوہیب سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ متا ثر ہ شخص نے الزا م عا ئد کیا کہ رانا قیصر ندیم نے نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بلوایا اور اپنے دوست عمران جاوید چودھری کے ساتھ مل کر اسے بد اخلا قی کا نشانہ بناتا رہا۔ ایک ہفتے بعداوباش رانا قیصر ندیم متاثرہ لڑکے کو پاکستان چھوڑ گیا۔متاثرہ لڑکے کو حالت خراب ہونے پر ہسپتا ل داخل کرا دیا گیا جبکہ تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی دے دی گئی۔ عدالت کے ذریعے میڈیکل کروایا گیا جس میں بد اخلا قی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ بد اخلا قی ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔پو لیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کو مکمل انصاف فراہم کرینگے۔ یہ جرم سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک ہوا ہے اس لیے قانونی رائے لینے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ بد اخلا قی کرنے والے بااثر افراد اسے اور اس کے والدین کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس لیے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔