ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق گرین ٹاؤن سی ٹو کے رہائشی شکیل اسلم کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 10لاکھ 80ہزارلوٹ کرفرار ہوگئے۔نواب ٹاؤن ایل بلاک میں مقصود کے گھر سے تین ڈاکو سات لاکھ 70 ہزار، گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں ایوب کے گھر سے دوڈاکو تین لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور اسلام پو رہ میں واقع بلال کلینک سے دوڈاکو 95ہزار اور مو ٹرسائیکل لے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن میں زاہد سے تین لاکھ اور گاڑی چھین لی گئی اور مزنگ میں نئیرہ سے اڑھائی لاکھ،شمالی چھاؤنی میں ناصر سے 99 ہزار لٹن روڈ میں عامر سے 60ہزار اور فیصل ٹاؤن میں معاذ سے 35ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے ۔علاوہ ازیں بھاٹی گیٹ سے شفیق،اسلام پو رہ سے یاسین،لٹن روڈسے فرحان، نواں کوٹ سے سلیم،ڈیفنس بی سے وسیم نشتر کالونی سے ندیم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی