ستوکتلہ:ظالم شخص نے بھائی کی مدد سے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ،ملزم فرار

ستوکتلہ:ظالم شخص نے بھائی کی مدد سے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ،ملزم فرار

 لاہور(وقائع نگار)ستو کتلہ کے علاقہ میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کی مدد سے اپنی جواں سالہ بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے مقتولہ کے باپ کی درخوا ست پر شوہر اور دیور کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کرتے ہو ئے ملزم شوہر کی گر فتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دئے جبکہ پو لیس نے مقتولہ کے دیور کو گر فتار کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ ستو کتلہ کے علاقہ میں واقع امبر پورہ میں سنی نا می نوجوان نے اپنے بھائی کی مدد سے اپنی 20سالہ بیوی نادیہ کوگلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو جھگی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے مقتولہ کے باپ شفیق کی درخواست پر شوہر اور دیور کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او جاوید صدیق نے بتا یا کہ مقتولہ کے دیور کو گر فتار کر لیا ہے جبکہ شوہر فرار ہو گیا ہے ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی اڑھا ئی سال قبل سنی نا می نوجوان سے ہو ئی تھی جس کے بطن سے کو ئی اولاد نہ ہو ئی تھی، دو نوں میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا ،ہم تفتیش کر رہے ہیں اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...