مٹھی میں بچوں کی ہلاکت حکومت سندھ کی نااہلی ہے،خواجہ اظہارالحسن

مٹھی میں بچوں کی ہلاکت حکومت سندھ کی نااہلی ہے،خواجہ اظہارالحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے تھرکے علاقے مٹھی میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کوحکومت سندھ کی نااہلی اوربے حسی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اگرحکومت سندھ میں ذرہ برابربھی احساس ذمہ داری ہے تووہ فوری طورپرتھرمیں ہنگامی صورتحال نافذکرکے تھرمیں معصوم بچوں کی اموات کانوٹس لے اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تھرکے عوام خصوصاًمعصوم بچوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ خوراک اورپینے کاصاف پانی فراہم کرے۔ایک بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ تھرکے حالات دیکھ کراس بات کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ حکومت سندھ کوتھرکے عوام سے ذرہ برابربھی ہمدردی نہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ تھرکے عوام کوموت کے منہ میں جاتادیکھ کرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرخصوصاًمٹھی میں ہرسال سینکڑوں بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں بچوں کی اموات کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیاجارہا جبکہ محض فوٹوسیشن کرکے تھرکے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے میڈیاپرحقیقت کے برعکس بیانات دیکرعوام کوگمراہ کیاجارہاہے جس کے باعث ہلاکتوں میں ہرسال کئی گنا اضافہ ہوتاجارہاہے جوحکومتی نااہلی ،ناکامی اوربے حسی کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ہرسال کروڑوں روپے تھرکے لئے مختص کرتی ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظرنہیںآرہے ہیں اورایسامحسوس ہوتاہے کہ سندھ حکومت کوتھرکے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔خواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیاکہ خوراک اورپینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث تھرخصوصاًمٹھی میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کانوٹس لیاجائے اورمعصوم بچوں کی ہلاکتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...