کراچی ،شرجیل میمن کی درخواست سننے سے جج کا انکار

کراچی ،شرجیل میمن کی درخواست سننے سے جج کا انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آفتاب گورڑ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی نیب اور ای سی ایل سے نام نکالے جانے سے متعلق درخواست کی سننے سے انکار کردیاہے۔شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورت میں درخواست دائر کی تھی کہ میرے خلاف نیب کی تحقیقات غیر قانونی ہیں جبکہ میں نے نہ تو اختیارات سے تجاوز کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہوں اس لیئے خدشہ ہے کہ پاکستان واپسی پر مجھے گرفتار نہ کرلیا جائے لہذا نیب کو اس قسم کے کسی بھی اقدام سے روکا جائے جبکہ ای سی ایل سے نام بھی خارج کیا جائے درخواست سماعت کے لیئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس آفتاب گورز پر مشتمل دورکنی بنچ میں بھیجی گئی جسے جسٹس آفتاب گورڑ نے سننے سے انکار کردیا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...