شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں عطا محمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے ان کی بیٹی شازیہ عطا کی ڈگری پر اپنے دستاویزات بنائے ہیں جو کہ جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ناظر نے کراچی یونیورسٹی کا ریکاڑد اپنی تحویل میں لیا ہے لہذا ڈگری کے اجرا سے متعلق یونیورسٹی کا رجسٹر منگوایا جائے عدالت نے مزید سماعت 2فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے