وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس 19جنوری کو طلب کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منگل 19جنوری کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال ،کراچی میں جاری آپریشن ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ،اہم نوعیت کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے سمیت دیگرا مور پر غور کیا جائے گا ۔